۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکے

حوزہ/ عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکے،عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں میں 28 افراد شہید اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پہلے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کے وقت دوسرا دھماکہ ہوا،دھماکے بازار میں ہونے کے سبب زیادہ جانی نقصان ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکے،عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں میں 28 افراد شہید اور 72 زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پہلے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیوں کے وقت دوسرا دھماکہ ہوا،دھماکے بازار میں ہونے کے سبب زیادہ جانی نقصان ہوا۔

دھماکوں کے بعد بلا فاصلہ عراقی وزیر خارجہ نے ایک پست بیان داغ دیا جس نے عراقی عوام کو مزید سوگوار کر دیا. وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراق کو ابھی امریکی فورسسز کی ضرورت ہے اور امریکہ کو عراق میں سیکیورٹی کی برقراری کے لئے باقی رہنا چاہیے. 

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے 100 سے زائد داعش کے افراد کو امریکی فورسسز نے عراق میں اپنی چھائونی میں ٹریننگ دی کر مختلف شہروں میں منتقل کیا تھا اور دوبارہ داعش کے ذریعے ایسی کاروائیاں کروا کے امریکہ عراق میں اپنی موجودگی کے جواز کی فراہمی کی کوشش کر رہا ہے. جبکہ شہید قاسم سلیمانی و شہید ابو المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے یہ قرار داد متفقہ طور پر پاس کی تھی کہ امریکی فورسسز عراق کو ترک کر دیں اور یہ مطالبہ گذشتہ ماہ سے عراق میں بہت زیادہ شدت اختیار کر گیا تھا اور مقاومتی گروہوں اور حشدالشعبی نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ جلد از جلد عراق کو چھوڑ دیں.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .